الائیڈ اسپتال، نومولود بچی اغواء، دادا صدمے سےچل بسا

August 19, 2020

فیصل آباد(نمائندہ جنگ ) الائیڈ ہسپتال سے پیدائش کے چند گھنٹے بعدہی نومولود بچی کو اغواء کر لیا گیا، نامعلوم خاتون پولیو کے قطرے پلانے کے بہانے چکمہ دے کر بچی لے کرفرار ہو گئی ۔ بچی کا دادا صدمے سے چل بسا۔