پشاور: آٹے کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف نان بائیوں کا ہڑتال کا اعلان

August 22, 2020

پشاور میں آٹے کی قیمت میں اضافے کے خلاف نان بائیوں نے پیر سے ہڑتال کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے صدر نان بائی ایسوسی ایشن اقبال یوسفزئی نے کہا کہ شہر کے 2600 سے زائد تندور پیر سے بند ہوں گے۔

انھوں نے آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کی 85 کلو بوری کی قیمت 6000 تک جا پہنچی ہے۔

اقبال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ 120 گرام کی روٹی 10 روپے میں نہیں بیچ سکتے، حکومت آٹا سستا کرے۔