مظفر گڑھ: شوہر نے کلہاڑی سے بیوی کی ٹانگ کاٹ دی

August 23, 2020

پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں گھریلو خرچے کے تنازع پر شوہر نے کلہاڑی کے وار کر کے بیوی کی ٹانگ کاٹ دی۔

واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مفرور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: حاملہ بیوی کی ٹانگ کاٹنے والا خاوند گرفتار

مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے بیٹ میر ہزار میں ظفر حسین نامی شخص کا اپنی بیوی شاہدہ بی بی سے گھریلو خرچے کے معاملے پر جھگڑا ہوا۔

جھگڑے کے دوران طیش میں آ کر ظفر حسین نے کلہاڑی کے وار کر کے اپنی بیوی کی ٹانگ کاٹ دی۔

یہ بھی پڑھیئے: ملتان میں 3 افراد نے نوجوان کی ٹانگ کاٹ ڈالی

شاہدہ بی بی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ زخمی ہونے والی خاتون کے بھانجے راشد عباس کی مدعیت میں تھانہ بیٹ میر ہزار میں درج کر لیا گیا ہے،جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔