• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاملہ بیوی کی ٹانگ کاٹنے والا خاوند گرفتار

سرگودھا(نامہ نگار)ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار حمید کے حکم پر اپنی حاملہ بیوی کی ٹانگ کاٹنے والے خاوند کامران کو تھانہ شاہ پورصدر ضلع سرگودھا کی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ 5اگست کو قصبہ سردار پور مورو والا کے محمد کامران نے اپنی بیوی نادیہ کو گھر یلو نا چاقی پر ٹوکے کے وار کر کے اس کی ایک ٹانگ کاٹ دی تھی۔ جس پر تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ مرکزی ملزم کامران سمیت تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تازہ ترین