لیڈی ہیلتھ ورکرز کو جلد بحال اور 6ماہ کی تنخواہیں ادا کردی جائیں ،جمعیت نظریاتی

August 25, 2020

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علمائےاسلام (نظریاتی) پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی مرکزی صدرجمعیت طلبائے اسلام (نظریاتی)عبدالرحیم صبانے کہاہےکہ وزیراعلیٰ بلوچستان لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بحال کریںلیڈی ہیلتھ ورکرز کو اگست 2018 میں نیشنل پروگرام میں صوبائی حکومت نےبھرتی کئے تھے۔ جن کی ٹریننگ بھی مکمل ہوئی تھی۔ اور 6 ماہ تک تنخواہیں بھی اداکی جاتی رہیںلیکن اس کے بعد ان کی تنخواہیں بندکردی گئیں حالانکہ پور ے بلوچستان میں ساڑھے 7سوکے قریب لیڈی ہیلتھ ورکرزفرائض انجام دے رہی ہیں پورے بلوچستان صوبہ میں تقریبا 750 لیڈی ہیلتھ ورکرز ہیں جو اس مشکل کا سامنا کررہے ہیںانہوں نے کہاکہ تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بحال کرکے تنخواہیں بھی ادا کردی جائیں۔