ایران عالمی جوہری توانائی ایجنسی کو مشتبہ تنصیبات تک رسائی دینے پر رضامند

August 26, 2020

ایران اقوام متحدہ کی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کو اپنی دو مشتبہ جوہری تنصیبات تک رسائی دینے پر رضامند ہو گیا۔

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے سے تعاون پہلے کی طرح جاری رکھیں گے۔

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رفائیل گروسی نے دورہ ایران میں ایرانی صدرحسن روحانی اور ایرانی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ علی اکبر صالحی سے ملاقات کی۔

تہران میں ملاقات کے بعد جاری مشترکا اعلامیہ کے مطابق ایران عالمی ادارے کو مطلوب دو جوہری تنصیبات تک رسائی دے گا، اور ایرانی جوہری تنصیات کے معائنے کی تاریخوں پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔ تاہم تاریخوں کا نہیں بتایا گیا۔