موٹر کار کی ایجاد

August 29, 2020

محمود جاوید بروہی

پیارے بچو! انسان نے سفر کرنے کے لئے مختلف سواریاں ایجاد کیں ان میں زمینی سفر کی سب سے آرام دہ سواری موٹر کار ہے۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ سب سے پہلے کس نے اور کب موٹر کارایجاد کی۔دنیا کی پہلی موٹر کار نکولس جوزف کگنوٹ نے 1799ء میں بنائی، اس کا تعلق فرانس سے تھا یہ گاڑی بھاپ سے چلتی تھی۔ اس کے تین پہیئے تھے یہ سست رفتار اور بھاری تھی۔

پٹرول سے چلنے والی کار کارل بینز نے 1885ء میں ایجاد کی ۔کارل بینز کا تعلق جرمنی سے تھا ،جس میں تین آدمیوں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی جو تین پہیوں سے چلتی تھی۔ اس میں ایک ہارس پاور کا انجن استعمال کیا گیا تھا۔

Benz Patent موٹر کار پہلی آٹو موبائل کار تھی ابتدائی کاروں میں لکڑی کے پہیئے استعمال ہوتے تھے۔ ٹیوب لیس ٹائر دنیا میں پہلی مرتبہ BF Good Richکمپنی نے متعارف کرائی چار پہیوں والی پہلی کار کارل بینز نے 1889ء میں بنائی۔ مشہور لگژری کار مرسڈیز بھی بینز کارل بینز نے بنائی ۔ دنیا بھر میں موٹر کاریں بنانے والی سب سے پرانی کمپنی ڈیملر بینز کی ہے جو 1895ء میں قائم ہوئی تھی ۔ 1906ء میں ایک مشہور برطانوی کھلاڑی آربیل چارلیس رولز نے ایک انجینئر ہنری رولز رائس کے ساتھ مل کر کاریں بنانا شروع کیں۔ ان کی کار رولز رائس کار دنیا کی سب سے مہنگی کاروں میں شمار ہوتی ہے۔ رولز رائس کار کو یو۔ اے۔ ای کی پہلی ریاستی کار ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

اب نت نئی تیز رفتار کاریں بن رہی ہیں۔ مشہور لگژری کاربورش اور بی ایم ڈبلیو جرمنی میں بنتی ہیں ۔جس کا مطلب ہے Bawarian Motor Works۔مشہور اسپورٹس کار فریری اٹلی میں بنتی ہے۔ بجلی سے چلنے والی دنیا کی پہلی کار ٹیلا روڈ سٹر ہے ناروے کا دارالحکومت اوسلو دنیا میں سب سے زیادہ الیکٹرک کار رکھنے والا شہر ہے۔ الیکٹرک کا ر رابرٹ اینڈرسن نے ایجاد کی ۔