APC میں تمام اپوزیشن جماعتیں ملکر کام کرینگی، شہباز شریف

August 28, 2020

لاہور(آئی این پی)صدر مسلم لیگ (ن ) شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے ہی نواز شریف کو اجازت دے کر باہر بھیجا اور اب نواز شریف کی صحت پر سیاست کر رہی ہے، احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرے خلاف بے بنیاد کیسز بنائے گئے ہیں، ایک دھیلے کی کرپشن بھی نہیں کی۔اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتیں شرکت کریں گی اور ملکر کام کرینگی، اشیا خوردوش کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں۔