برطانیہ: شیر نے نگہداشت کیلئے آنے والی لڑکی پر حملہ کردیا

August 29, 2020


برطانیہ میں نجی چڑیا گھر کے شیر نے نگہداشت کے لیے پنجرے میں آنے والی لڑکی پر حملہ کردیا۔

خوش قسمتی سے لڑکی ایک منٹ کی جدوجہد کے بعد پنجرے سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی۔

شیر کے کاٹنے اور پنجے لگنے سے 16 سالہ لڑکی کو زخم آئے ہیں۔

برطانوی حکام نے واقعے کے بعد نجی چڑیا گھر میں موجود شیروں کو قبضے میں لے لیا۔