کراچی میں کے پی ٹی انڈر پاس عارضی طور پر بند

September 03, 2020


کراچی میں کے پی ٹی انڈر پاس کو عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، انڈر پاس کے خستہ حال ہونے سے متعلق پیغا م سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تکنیکی ماہرین سے انڈر پاس کی مضبوطی سے متعلق رائے لی جائے گی، معائنہ کے بعد انڈر پاس کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا اور شہریوں کو کے پی ٹی انڈر پاس کے بجائے متبادل راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد کئی دن کے پی ٹی انڈر پاس میں پانی کھڑا رہا جس کے بعد شہریوں نے انڈر پاس کی حالت پر خدشات کا اظہار کیا تھا۔

ٹریفک پولیس نے انڈر پاس پر رکاوٹیں رکھ کر اسے ٹریفک کے لئے بند کردیا، ٹریفک کو انڈر پاس کے ساتھ والے روڈ پر موڑ دیا گیا ہے۔