جنوبی کوریا :سمندری طوفان’ میسک ‘نے تباہی مچادی

September 03, 2020

سمندری طوفان میسک جاپان اور جنوبی کوریا کے بعد شمالی کوریا کے ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا۔

طوفان میسک نے شمالی اور جنوبی کوریا میں تباہی مچادی ہے ،جنوبی کوریا میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے درخت اور گھروں کی چھتیں گر گئیں جبکہ بجلی کے پول گرنے سے شہر بوسن میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔

طوفان کے باعث جنوبی کوریا میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی..

طوفان میسک رواں سال اس خطے میں آنے والا چوتھا طوفان ہے ۔