پی ایس ایکس: شیئرز کی خرید و فروخت 15 سال کی بلند ترین سطح پر

September 03, 2020

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں شیئرز کی خرید و فروخت 15 سال کی بلند ترین سطح پر رہی اور انڈیکس 42 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو 91 کروڑ 94 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جو مارچ 2005 کے بعد مارکیٹ کا کسی ایک دن میں سب سے زیادہ تجارتی حجم ہے۔

مارکیٹ کے آج کے کاروبار کی مالیت 26 ارب 54 کروڑ سے زائد رہی۔ مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 353 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 188 پر بند ہوا۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 80 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 865 ارب روپے ہوگئی ہے۔