بلاول بھٹو کے پاؤں میں فریکچر، ڈاکٹر کا مکمل آرام کا مشورہ

September 03, 2020

کراچی.....سیدمنہاج الرب.......پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا۔ ڈاکٹرز نے انہیں کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گھر میں صوفے سے ٹکرانے کے باعث پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بائیں پیر میں ہیئرلائن فریکچر ہوگیا۔ فریکچر کے باعث ان کو چلنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ جس کے باعث انہوںنے اپنی سیاسی سرگرمیوں کو محدود کردیا ہے۔

ڈاکٹر نے بلاول بھٹو زرداری کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کو کراچی کے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا تھا، تاہم فریکچر کے باعث دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔