چینی سرمایہ کار ملک کے بنجر علاقوں میں زراعت کو فروغ دینگے

September 04, 2020

گیگا گروپ آف کمپنیز چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر پاکستان کے بنجر علاقوں میں زراعت کو فروغ دے گا۔

چین کے سفیر ژاؤ جنگ نے راولپنڈی میں گیگا گروپ آف کمپنیز کے وفد سے ملاقات کی جس کا مقصد چین کے سرمایہ کاروں اور گیگا گروپ آف کمپنیز کے درمیان کاروباری منصوبوں کو فروغ دینا تھا۔

چینی سفیر کا کہنا ہے کہ ا س منصوبے سے پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کو فائدہ ہوگا۔