پاکستان دورہ نیوزی لینڈ سے قبل بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ کھیلنے کا خواہاں

September 05, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف اپریل میں ملتوی ہونے والےٹیسٹ میچ اور اس کے ساتھ ون ڈے میچ کے لئے نئی تاریخیں بنگلہ دیش بورڈ کو ارسال کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو دسمبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے، پاکستان اس سے قبل یہ میچز کھیلنے کا خواہش مند ہے ۔نیوزی لینڈ سے واپسی کے بعد قومی ٹیم کو جنوبی افریقا سے ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے جس میں ٹی 20 میچز کے لئے بات چیت جاری ہے جبکہ ویسٹ انڈیز یا سری لنکا میں سے کسی ایک ملک کو بھی پاکستان کے مختصر ترین دورے کے لئے راضی کیا جارہا ہے۔فروری ،مارچ میں پاکستان سپر لیگ کا اگلا ایڈیشن ہوگا۔