وزیراعظم عمران خان کے تاثرات قابل ستائش ہیں‘ چینی سفارتخانہ

September 05, 2020

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاک چین تعلقات کے تناظر میں وزیراعظم عمران خان کے تاثرات قابل ستائش ہیں۔ چینی سفارتخانے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارتخانہ چین پاکستان تعلقات پر وزیراعظم عمران خان کے پرجوش بیان پر ممنون ہے۔ سفارتخانہ بھی چین پاکستان اقتصادی راہداری کو پوری طرح پرعزم طریقے سے آگے بڑھانے میں اتھارٹی کے تعاون پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔