جامعہ عثمانیہ پشاور میں بی ایس کے داخلوں کا آغاز

September 05, 2020

پشاور (نیوز ڈیسک)جامعہ عثمانیہ پشاور میں درس نظامی کیساتھ ساتھ بی ایس کیلئے داخلوں کا آغازکر دیا گیا۔ انٹری ٹیسٹ اتوار 13ستمبر کو ہوگا۔ امیدوار کیلئے ایف اے ، ایف ایس سی اور وفاق المدارس سے درجہ رابعہ پاس ہونا لازمی ہے ۔ اس حوالہ سے جامعہ کے مہتمم مفتی غلام الرحمٰن نے کہا کہ مدارس کے فضلإ کو آنیوالے وقت میں جن چیلنجز کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کیلئے علمإ کو عصری علوم سے لیس ہونا ضروری ہے۔علمإ کو موجودہ دور کے معاشرتی تقاضوں کا ادراک بہت ضروری ہے ۔ اسلام کبھی بھی کسی کو عصری میدان میں پیش قدمی سے نہیں روکتا۔ بلکہ اسلام تعلیمی میدان میں ترقی کا درس دیتا ہے تاہم نظام تعلیم میں اسلامی معاشرہ کی عکاسی ضروری ہے۔ جامعہ عثمانیہ کے زیر انتظام عثمانیہ سکول اینڈ کا لج دینی وعصری علوم کی ایک روشن مثال ہے ،جہاں مکمل درس نظامی کیساتھ ساتھ پشاور بورڈ اور یونیورسٹی سے کلاس ہشتم سے لے کر بی ایس تک تعلیم دی جاتی ہے ۔ اور ہمارا ہدف نسل نو کی تعمیراورکردار سازی ہے۔