فیصل آباد،14سالہ لڑکا اغواءاور زیادتی کے بعد قتل

September 07, 2020

فیصل آباد(نمائندہ جنگ) 14 سالہ لڑکے کو اغواء کر کے زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔لاش برآمد کرکے پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل،ملزم ساتھی بلال سمیت گرفتار کرلیا گیا،پولیس ذرائع کے مطابق 14 سالہ زین کو یکم ستمبر کو اغواء کیا گیا تھا اور اگلے روز اس کے اغواء کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کیا گیا۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران ملنے والی سی سی ٹی وی میں مغوی کو موٹرسائیکل پر ساتھ لے جانے والے سجاد ڈھولکی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے ساتھی بلال کی مدد سے مغوی زین کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد کماد کی فصل میں گڑھا کھود کر دفن کرنے کا اعتراف کرلیا۔