سربراہ پاک بحریہ سے چینی سفیر کی الوداعی ملاقات

September 07, 2020

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی سےچین کے سفیر یاﺅجنگ نے الوداعی ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے خطے کی بحری سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

ملاقات کے دوران چینی سفیر نے خطے میں بحری سیکیورٹی کے استحکام کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

سربراہ پاک بحریہ نے پاک چین تعلقات میں یاﺅجنگ کی سفارتی خدمات کو سراہا۔