گُل پانڑہ کی سالگرہ کی تصاویر وائرل

September 11, 2020

پاکستانی معروف گلوکارہ گُل پانڑہ کی 31 ویں سالگرہ کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں ۔

پاکستان کی پشتو فوک میوزک سنگر گُل پانڑہ نے گزشتہ دنوں اپنی 31 ویں سالگرہ منائی ، گُل پانڑہ کی جانب سے اپنی سالگرہ کی تصویریں اور ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کی گئیں ۔


گُل پانڑہ نے اپنی سالگرہ کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنی سالگرہ منانے پر اپنی فیملی کا شکریہ ادا کیا اور خود کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

گُل پانڑہ اپنی سالگرہ کے کیک کے ہمراہ تصویروں میں کافی خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

اُن کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ ایک اور سال دیکھنے پر وہ خود کو بہت خوش قسمت محسوس کر رہی ہیں۔

گُل پانڑہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں پر اُن کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی گئی، نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے مداحوں نے اُن کی اور اُن کے فن کی بھی خوب تعریفیں کیں ۔