ریا چکرورتی جیل میں بستر اور پنکھے کی سہولت سے محروم

September 12, 2020

آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو منشیات فراہمی کے معاملے میں گرفتار بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو جیل میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہیں جیل میں پنکھے اور بستر کی سہولت نہیںدی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز عدالت کی جانب سے اداکارہ کی ضمانت مسترد ہونے کے بعد انہیںممبئی کی ایک جیل منتقل کردیا گیا جہاں پنکھا اور بستر نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے برابر والے سیل میں ایک قتل کی ملزمہ قید ہے جس پر اپنی بیٹی کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

ریا چکرورتی کو جیل میں سیکورٹی خدشات کے باعث ایک الگ کمرے میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی سیکورٹی پر ہر وقت دن کی تین شفٹوں میں 2 کانسٹیبل تعینات رہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کو جیل میں سونے کے لئے چٹائی دی گئی ہے جبکہ انہیں بستر یا تکیہ کی سہولت نہیں دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریا کے کمرے میںپنکھا نہیںہے البتہ عدالت کی اجازت کے بعد انہیںٹیبل فین دے دیا جائیگا۔

بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو منگل کو سشانت سنگھ راجپوت کو منشیات فراہمی کے معاملے میں گرفتار کر کے14 دن کے لئے جیل بھیج دیا گیا تھا۔