خواجہ عبدالغنی مجید اور آفتاب میمن کی بریت کی درخواستوں پر سماعت 14 ستمبر تک ملتوی

September 12, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے پنک ریزیڈنسی ریفرنس میں شریک ملزمان خواجہ عبدالغنی مجید اور آفتاب میمن کی بریت کی درخواستوں پر سماعت14 ستمبر تک ملتوی کردی۔ جمعہ کو سماعت کے دوران عبدالغنی مجید کے وکیل ارشد تبریز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق عبدالغنی مجید کا کوئی اکاؤنٹ نہیں جس سے پیسے ٹرانسفر کئے ہوں۔ نیب کہتا ہے 3 اکاؤنٹس سے پیسے ٹرانسفر کئے گئے‘ کہیں نہیں لکھا ہوا جس اکاؤنٹ میں رقم ٹرانسفر ہوئی وہ عبدالغنی مجید کا ہے۔