پی آئی اے نے بزرگ شہریوں کیلئے اندرون ملک کرایوں میں کمی کردی

September 12, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے نے سینئرسٹیزنز کیلئے اندورن ملک پروازوں میں10فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا ہے، اس کے ساتھ پی آئی اے نے دیگر پروازوں پر بھی رعایت کا اعلان کیا۔سکھر سے کراچی آنے والی پرواز کا یکطرفہ کرایہ سات ہزار نو سو مقرر، سکھر سے اسلام آباد کیلئے دس ہزار روپے جبکہ فیصل آباد سے کراچی آنے والی پرواز کے لئے بیس فیصد کرائے میں کمی کی گئی ہے۔پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ کینیڈا سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے 15فیصد رعایت ہوگی۔یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کی جانب سے اندرون ملک کرایوں میں زبردست کمی کااعلان کیا گیا تھا،ترجمان نے کہا تھا پر کشش کرایوں سے لوگ سیر و تفریح کا موقع حاصل کرسکیں گے۔