حوالہ ہنڈی مقدمہ میں گرفتار ملزمان کا تین روزہ ریمانڈ منظور

September 12, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان کو تین تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ایک روز قبل تغلق ٹاؤن میں چھاپہ مار کر ہنڈی ڈیلر سہیل شیخ، زوار، سرور اور حمزہ سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم برآمد کی گئی تھی۔