گالف ٹورنامنٹ: 125 گالفرز مین راؤنڈ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب

September 12, 2020

پروفیشنل کوالیفائنگ گالف ٹورنامنٹ آخری مراحل میں داخل ہوگیا، 300 گالفرز میں سے 125 گالفرز مین راؤنڈ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

ان میں سے 55 گالفرز پروفیشنل کارڈ کے مستحق ہونگے، گالفرز کو پروفیشنل کارڈ حاصل کرنے کے لیے ایک سال کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔

ایونٹ کا فائنل راؤنڈ اتوار کو ائیرمین گالف کورس پر کھیلا جائے۔

یہ بھی پڑھیے:

گالفرز پروفیشنل کارڈ حاصل کرنے کے لیے پورے سال محنت کرتے ہیں جس کا پھل پروفیشنل کارڈ حاصل کرنے کی صورت میں ملتا ہے، کارڈ سے گالفرز پروفیشنل ٹورنامنٹس میں کھیلنے کے اہل ہوجاتے ہیں۔