ایران میں نوجوان ریسلر نوید افکاری کو سزائے موت دے دی گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق 27 سالہ یونانی نژاد ریسلر نوید افکاری کو نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کے قتل اور دیگر مقدمات میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔
نوید افکاری نے دعویٰ کیا تھا کہ اس سے جبری طور پر جرم کا اعتراف کرایا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی نوید افکاری کی سزائے موت روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ایتھلیٹس کی گلوبل یونین نے ریسلر نوید افکاری کو سزائے موت دینے پر ایران کو عالمی کھیلوں سے باہر کر دینے کا کہا تھا۔