• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد کا انتقال، وقار یونس سڈنی سے لاہور روانہ

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق اسٹار فاسٹ بولر وقار یونس کے والد انتقال کرگئے ہیں۔

وقار یونس فیملی سے ملے بغیر ہی سڈنی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، ان کی کل شب تک لاہور واپسی متوقع ہے۔

سابق فاسٹ بولر کی اہلیہ نے بتایا ہے کہ والد کی حالت کی تشویشناک ہونے کی خبر ملتے ہی ہوٹل میں قرنطینہ میں موجود وقار یونس واپس پاکستان چلے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقار یونس سے ہماری ملاقات نہیں ہوسکی، یہ ہمارے لیے ایک مشکل وقت ہے، جب سننے کو ملے کہ ایک بڑا شخص اکیلا روپڑا ہو اور وہ کچھ نہیں کرسکتا، یہ تکلیف دہ لمحات ہیں۔

وقار یونس قومی کرکٹ کا دورہ انگلینڈ مکمل ہونے کے بعد وہاں سے آسٹریلیا فیملی کے پاس چلے گئے تھے۔

نیو ساؤتھ ویلز کوویڈ 19 قوانین کے تحت وقار یونس کو 14دن کا ہوٹل قرنطینہ مکمل کرنا تھا، اس دوران اپنے والد کی طبیعت کی خرابی کی اطلاع ملی۔

ذرائع کے مطابق وہ سخت مراحل سے گزرنے کے بعد وطن واپسی میں کامیاب ہوئے ہیں، دراصل آسٹریلیا واپسی پر انہیں کسی سے ملنے کی اجازت نہیں تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے وقار یونس کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین