شہباز گل کے لیگی رہنماؤں پر وار

September 13, 2020

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کے ن لیگ کے رہنماؤں پر وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے ارسطو اعظم کہتے ہیں کہ پنجاب فارنزک لیب ن لیگ کا پروجیکٹ تھا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ان صاحب کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ فارنزک لیب پرویز الٰہی کے دور کا پروجیکٹ تھا۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ یہی ارسطو دوسری طرف میاں صاحب کو واپس نہ آنے کا مشورہ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پاکستان میں حالات بہت برے ہیں، نواز شریف کا علاج یہاں ممکن نہیں۔

واضحرہے کہ مسلم لیگ ن لائرز ونگ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ فارنزک لیبارٹری میاں نواز شریف کی قیادت میں ہمارے دور میں بنائی گئی۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی نے سانحے موٹر وے کے مجرم کا فارنزک لیب میں ڈی این اےمیچ ہونے پر کہاتھا کہ تھینک یو نواز شریف، تھینک یو شہباز شریف آپ کی محنت رنگ لائی اور قوم کی بیٹی کے مجرم پکڑے گئے ۔

زیادتی کی شکار خاتون سے حاصل کیے گئے ڈی این اے کے نمونے ملزم سے میچ کرگئے ہیں، 27 سالہ ملزم کا تعلق بہاونگر سے ہے۔

ذرائع کے مطابق فارنزک سائنس ایجنسی کے ڈی این اے بینک میں ملزم کا ڈی این اے سیمپل پہلے سے موجود تھا، جو پہلے بھی مختلف نوعیت کی واداتوں میں ملوث تھا، جس کا جرائم پیشہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔