فیصل آباد میں ایک ہی روز میں 3 کم سن بچوں کے ساتھ زیادتی

September 13, 2020

فیصل آباد میں ایک ہی روز میں 3 کم سن بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات سامنے آئے ہیں ، اس کے علاوہ 4 سالہ بچی اور 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی گئی ۔

گوجرانوالا میں سوتیلے باپ نے بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ حافظ آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کی گئی ۔

بورے والا میں لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، ظفر وال میں بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم پکڑا گیا ۔

پولیس رپورٹ کے مطابق تاندلیانوالہ میں ملزم سلمان نے 4 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی، بچی کے شور مچانے پر ملزم فرار ہوگیا۔

تاندلیانوالہ میں ہی 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم شعیب لڑکی کی مزاحمت پر فرار ہوگیا، دیگر تین واقعات میں7 سے 10 سال کے تین بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

حافظ آباد میں چھ ملزمان نے گاڑی میں لفٹ دینے کے بہانے خاتون کو اغوا کرلیا اور مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

گوجرانوالہ میں بیٹی سے مبینہ زیادتی کرنے والے سوتیلے باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ظفروال میں چھ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم جبکہ بورے والا میں 10 سالہ لڑکے سے زیادتی کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے 2 ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانت کرالی۔