• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزری میں 10 سالہ بچے سے بد فعلی کی تصدیق ہوگئی، پولیس


کراچی کے علاقے گزری میں 10 سال کے بچے سے بدفعلی کا معاملہ حل ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈی این اے اور میڈیکل رپورٹ میں بچے سے بدفعلی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واقعے کے روز سے فرار ہے، اس کی تلاش جاری ہے، بچے کے والد کے مطابق ملزم پہلے بھی بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو  روز  قبل کراچی کے علاقے اپر گزری کے رہائشی 10سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا، موبائل دکاندار نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بچہ جس عمارت میں رہائش پذیر ہے اس کا اوپر والا حصہ خالی ہے، واقعے کے وقت بچہ گھر میں اکیلا تھا اس کے والدین محنت مزدوری کرتے ہیں اور اِسی موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ملزم بچے کو موبائل فون دلانے کے بہانے عمارت میں لے گیا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اِس واقعہ کا مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا۔

تازہ ترین