برطانیہ نے 2 سال میں پاکستان کیلئے کریڈٹ فائننسنگ تین گنا کردی، ہائی کمشنر

September 14, 2020

پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر نے کہا ہے کہ برطانیہ نے دو سال میں پاکستان کے لیے کریڈٹ فائننسنگ تین گنا کر دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ برطانیہ کی پاکستان کے لیے کریڈٹ فائننسنگ کا حجم 1.5 ارب پاؤنڈز ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ کریڈٹ فائننسنگ معاشی اعتماد اور مزید تجارتی استعداد کی عکاس ہے۔