موٹروے کیس میں تیسرے ملزم کا نام بھی سامنے آگیا

September 15, 2020

موٹروے کیس میں تیسرے ملزم کا نام بھی سامنے آگیا

کراچی(جنگ نیوز) موٹروے پر خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کیس کی تحقیقات کے دوران تیسرا نام بھی سامنے آگیا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق موٹروے زیادتی کیس میں گرفتار ملزم شفقت نے مزید انکشافات کیے ہیں جس کے مطابق مبینہ تیسرا ملزم بالا مستری ڈکیتی کی منصوبہ بندی میں شامل رہا،ملزم شفقت نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ واردات کیلئے عابد نے مجھے اور بالا مستری کو لاہور بلایا جہاں شاہدرہ میں اکٹھے ہوئے اور دہی بڑے کھائے،ملزم کا بیان میں کہنا ہے کہ واردات کیلئے تینوں نکلے لیکن بالامستری راستے سے واپس چلا گیا۔