بوئنگ 737 میکس طیارہ حادثات کی رپورٹ جاری

September 16, 2020

2018 اور 2019 میں 346 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے بوئنگ طیاروں کے حادثے طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے انجینئرز کی نااہلی، بوئنگ انتظامیہ کی لاپرواہی اور فیڈرل ایوی ایشن کی غفلت کا نتیجہ تھے، امریکی ہاؤس پینل نے طیارہ حادثات تحقیقات کی رپورٹ پیش کردی۔

اٹھارہ ماہ کی تحقیقات کے بعد ہاؤس ٹرانسپورٹیشن اینڈ انفرا اسٹرکچر کمپنی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بوئنگ 737 میکس طیاروں کے حادثات کسی ایک ناکامی، تکنیکی خرابی اور بد انتظامی کا نتیجہ نہیں تھے۔

بلکہ یہ بوئنگ انجنیئرز کے مسلسل غلط تکنیکی اندازوں، بوئنگ انتظامیہ کی جانب سے شفافیت میں کمی اور فیڈرل ایوی ایشن کی غفلت حادثوں کا سبب بنیں۔

سن 2018 میں انڈونیشیا میں طیارہ حادثے میں 189 افراد جبکہ 2019 میں ایتھوپیا کے حادثے میں 157 افراد ہلاک ہوئے تھے، دونوں حادثات کے بعد بوئنگ 737 میکس طیاروں کو مارچ 2019 میں گراؤنڈ کر دیا گیا تھا۔