بابر کے ٹی20 میں پانچ ہزار رنز مکمل

September 17, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بابر اعظم کے ٹی 20کرکٹ میں پانچ ہزار رنز مکمل ہوگئے۔ بدھ کوانہوں نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سمرسیٹ اور گلیمورگن کے درمیان میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ ان سے قبل شعیب ملک، محمد حفیظ ، کامران اکمل ، احمد شہزاد اور عمر اکمل بھی یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔