نیمار پر 2 میچز کی پابندی کیوں لگی ؟

September 17, 2020


الویرو گونزالز کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے پر برازیلین اسٹرائیکرنیمار کو دو میچز کی پابندی کی سزا ہو گئی ، جبکہ نسلی اور نامناسب کمنٹس دینے پر گونزالز کے خلاف بھی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

پیرس سینٹ جرمین اور مارسے کے درمیان ہونے والے میچ میں نیمار نے مارسے کے الویرو گونزالز کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا ، لیگ کی جانب سے جاری بیان میں گونزالز نے نیمار کے خلاف نسلی امتیاز رکھا اور کمنٹس کیے جس کے بعد نیمار کی دوران میچ ان کے ساتھ لڑائی ہوگئی ۔

اس واقع کے فورا بعد نیمار پر دو میچز کی پابندی لگادی گئی جبکہ گونزالز کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے، پی ایس جی کے ڈفینڈر کرزوا کو 6 میچز کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔