• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


برازیل کے نامور فٹ بالر اور چیمپئنز لیگ کے اہم کھلاڑی نیمار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئنز لیگ کے دو اور کھلاڑیوں کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے تاہم ابھی ان کھلاڑیوں کا نام ظاہر نہیں کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دیگر دو کھلاڑیوں میں ڈی ماریہ اور لیاندرو پاردیس کے کورونا سے متاثر ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

پیرس سینٹ جرمین فٹبال کلب نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ تین پی ایس جی کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

سوشل میڈیا پیغام میں بتایا گیا کہ عالمی وبا کورونا کا شکار کھلاڑیوں کا ہیلتھ پروٹوکول کے تحت علاج جاری ہے۔

فٹبال کلب نے اپنے پیغام میں یہ بھی بتایا کہ کورونا کا شکار ہونے والے کھلاڑیوں کے ساتھیوں اور دیگر اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ جلد ہی کروایا جائے گا۔

دوسری جانب نیمار نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے تمام مداحوں کے پیغامات کا شکریہ ادا کیا اور صحت سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ وہ بہتر ہیں۔

تازہ ترین