طویل مدت بعد ثانیہ نے شعیب کے ساتھ تصویر شیئر کردی

September 17, 2020

بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے طویل مدت بعد شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کردی۔

ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شعیب ملک کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ’گھر‘ والی ایموجی کا اضافہ کیا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ شعیب کے ساتھ معیاری وقت گزار رہی ہیں۔


اس ایموجی کے اضافے سے یہ بھی اخذ کیا جاسکتا ہے کہ گھر میں شعیب ملک کی موجودگی ہی ثانیہ کو گھر کا احساس دلاتی ہے، اور ان کے بغیر انہیں ویرانی محسوس ہوتی ہے۔

ثانیہ نے اپنی اور شعیب ملک کی ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس تصویر کو کینڈڈ فوٹو یعنی اچانک سے لی جانے والی تصویر کہا جاسکتا ہے۔


اس سے قبل ثانیہ نے شعیب کے ساتھ بہن انعم مرزا کی شادی میں لی گئی تصویر اپنی شادی کی دسویں سالگرہ کے موقع پر شیئر کی تھی۔

خیال رہے کہ عالمگیر وبا کورونا کے بعد دنیا بھر میں لگے لاک ڈاؤن کے باعث شعیب ملک اور ثانیہ مرزادور دراز مقامات پر الگ الگ رہنے پر مجبور تھے۔

نامساعد وجوہات کی بنا پر ثانیہ مرزا حیدرآباد دکن اور شعیب ملک سیالکوٹ میں رہے اور اب انگلینڈ کی سیریز سے سیریز ختم کرنے کے بعد شعیب ملک نے اپنے گھر کا رخ کیا۔