مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، حریت کانفرنس کی کل ہڑتال کی اپیل

September 17, 2020

مقبوضہ کشمیر میں کُل جماعتی حریت کانفرنس نے خاتون اور کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر بھارتی مظالم کے خلاف کل وادی میں احتجاجی ہڑتال کی کال دے دی۔

حریت کانفرنس کے بیان کے مطابق خاتون سمیت پانچ کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر کل احتجاجی ہڑتال کی جائے گی، بھارت کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف بعد نماز جمعہ مساجد کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔

حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ محاصرے کی آڑ میں غیر قانونی حراست کے دوران معصوم کشمیری نوجوانوں کی شہادت گھناؤنا عمل ہے، کُل جماعتی حریت کانفرنس مطالبہ کرتی ہے کہ بین الاقوامی تحقیقاتی ادارے بھارتی فورسز کی ان گھناؤنی کارروائیوں کی تحقیقات کریں۔