کراچی کی خاتون کوبائیک چلانےکا لائسنس مل گیا

September 17, 2020

کراچی میں خاتون بائیک رائیڈر شیریں فیروزپور والا کو موٹر سائیکل چلانے کا لائسنس میں گیا۔

اس حوالے سے حکومتِ سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کی جانب سے ایک بیان بھی سامنے آیا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایک بیان میں شیریں کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ہیلمٹ کے ساتھ بائیک چلائیں گی۔

سندھ حکومت کے ترجمان کے اس بیان پر بائیک رائڈر شیریں فیروزپور والا نے ان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ’بالکل حفاظت پہلے ہے‘۔

واضح رہے کہ مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیریں فیروز پور والا نے کہا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس آفس میں انھیں بائیک کا لائسنس دینے سے انکار کردیا گیا تھا۔

بعدازاں شیریں نے یہ معاملہ سوشل میڈیا پر اٹھایا تو حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے یہ معاملہ حل کروادیا۔