چیئر مین سر کاری ٹی وی ارشد خان کو عہدے سے ہٹا د یا گیا

September 18, 2020

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزارت اطلاعات و نشریات نے چیئر مین سر کاری ٹی وی ارشد خان کو ان کے عہدے سے ہٹا د یا ہے۔

سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر درانی کو ریگولر چیئرمین کی تقرری تک اس عہدے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ ارشد خان کو اسلام آ باد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں ہٹا یا گیا ہے۔اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔