کورونا، ہیلتھ ورکرز کی حفاظت کےمؤثر اقدامات کیے، معاون خصوصی

September 18, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ،جنگ نیوز) معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہاہےکہ کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے حکومت نے ہیلتھ ورکرز کی حفاظت کےمؤثر اقدامات کیے جبکہ پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کی سربراہ نے کورونا پر قابو پانے میں پاکستان کے مؤثر اقدامات اور شاندار کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا دنیا کو کورونا پر قابو پانے کے پاکستانی اقدامات کی پیروی کرنا ہو گی۔ جمعرات کو معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نےعالمی ادارہ صحت کےدفتر کا دورہ کیا۔