کروڑوں کی کرپشن:گرفتار 3 پٹواریوں کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ

September 18, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) احتساب عدالت ملتان کے جج صفدر اقبال نے کروڑوں روپے کی کرپشن میں گرفتار تین پٹورایوں محمد ابرہیم، فخر بلوچ اور پراپرٹی ڈیلر محمد شفیق کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، ملزمان نے واپڈا ٹاؤن سیکنڈل میں کروڑوں روپے مالیت کی سٹیمپ پیپرز فیس اور پراپرٹی منتقلی کی مد میں فراڈ کیا۔نیب حکام کے مطابق واپڈا ایمپلائز کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے مختلف اوقات میں معطل ایڈمن آفیسر نعیم ارشد کے ذریعے اپنے پٹورایوں محمد ابرہیم اور فخر عباس کو واپڈا ٹاؤن فیز تھری کے نام اراضی ٹرانسفر کرنے کے لیے 20 کروڑ روپے سے زائد کی رقم دی جو اسٹیمپ ڈیوٹی کارپوریٹس فیس اور دیگر سرکاری واجبات کی ادائیگی پر خرچ ہونی تھی لیکن ان پٹورایوں نے صرف 5 کروڑ روپے سرکاری فیس کی ادائیگی پر خرچ کئے۔ نیب کی جانب سے واپڈا ٹاؤن سیکنڈل میں گرفتاریاں شروع ہونے کے بعد اراضی منتقلی کا سلسلہ رک گیا تو ان پٹورایوں نے پندرہ کروڑ روپے مالیت سے زائد کی رقم دبالی،نیب نے تفتیش مکمل ہونے کے بعد پٹورایوں کو ایڈمن آفیسر سمیت نیب آفس بلایا گیا جہاں انہیں گرفتار کرلیا گیا۔