باورچی خانے کے سنک میں پرندے کے غوطے، ویڈیو وائرل

September 18, 2020

ان دنوں گرمی نے انسانوں ہی نہیں جانوروں اور پرندوں کو بھی پریشان کیا ہوا، ایسے ہی ایک پرندے نے گرمی کو خوب توڑ نکالا۔

انٹرنیٹ پر ایک پرندے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوکہ ایک گھر کے باورچی خانے میں داخل ہوکر سنک (برتن دھونے کی جگہ) پر پانی میں غوطے لگا کر اپنی خوشی اور لطف کا اظہار کررہا ہے۔

55 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں جو پرندہ نظر آرہا ہے یہ پرندوں کی اس قسم سے تعلق رکھتا ہے جوکہ ہمیشہ کسی سنک کے پانی میں غوطے لگانے کا خواہش مند ہوتا ہے۔

یہ چھوٹا سا پرندہ جوکہ سبز، نیلے اور عنابی رنگت والے پروں کا حامل ہے۔ اس کی پانی میں غوطہ زنی کی ویڈیو جیسے ہی انٹر پر شیئر ہوئی چند گھنٹوں میں اسے 20 ہزار سے زائد افراد نے دیکھا اور پسند کیا۔