سی سی پی او نے تھانے اورناکے چیک کئے

September 19, 2020

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ نے پرائیویٹ گاڑی میں بغیر پروٹوکول شہر کے مختلف تھانہ جات اور ناکوں کے وزٹس کئے۔ انہوں نے تھانہ نواب ٹاون کی حدود سکیورٹی چیک پوائنٹ پر رکے اور عام شہری کی طرح ناکے پر موجود اہلکاروں سے گفت و شنید کی، بعدازاں سی سی پی او لاہور عام سائل کی طرح تھانہ ڈیفنس سی بھی پہنچے اور پولیس کا فرسٹ ریسپانس چیک کرنے کیلئے فرنٹ ڈیسک کا جائزہ لیا۔