قبضہ گروپ اور اپنے بہنوئی سے تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے،جاوید محمد

September 19, 2020

پشاور (لیڈی رپورٹر) واپڈا کالونی تاروجبہ کے رہائشی جاوید محمد ولد عبدالغفار نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں قبضہ گروپ اور اپنے بہنوئی سے تحفظ فراہم کرنے کیساتھ ساتھ جائیداد کے ضمن میں بھی انصاف فراہم کیا جائےپشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے 1995-96میں اپنے بہنوئی پیر محمد کے ساتھ مشترکہ طور پر سربلند پورہ میں 29مرلے کا پلاٹ خریدا‘جس میں آدھا حصہ میرا اور آدھا حصہ میرے بہنوئی کا تھاچونکہ خریداری کے وقت میرا قومی شناختی کارڈ نہیں بنا تھا اس لئے طے یہ ہوا تھا کہ جس وقت میرا قومی شناختی کارڈ بن جائیگا تب میراحصہ میرے نام پر ٹرانسفر کردیا جائیگا،مذکورہ پلاٹ پر ہم نے پلازے کی تعمیر کرائی ،جس کے بعد میرے بہنوئی نے میرا حصہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنا کر مجھے تنگ کرنا شروع کردیا ۔جائیداد میں اپنے حصے کی وصولی کے لئے میں نے مقامی عدالت میں مقدمہ بھی درج کرایا ہے جو کہ زیر سماعت ہے ۔