ملک کی 15سبزی اور فروٹ منڈیاں کتنا ٹیکس دیتی ہیں؟

September 19, 2020

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک کی سبزی اور فروٹ منڈیوں سے ملنے والے ٹیکس کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 15سبزی اور فروٹ منڈیوں میں ٹیکس دہندگان کی تعداد 9 ہزار 567 ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ان 15سبزی اور فروٹ منڈی سے 78 کروڑ 55 لاکھ روپے ٹیکس جمع ہوا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ادا کرنے والی سبزی اور فروٹ منڈیوں میں سے کراچی پہلے، پشاور دوسرے اور کوئٹہ تیسرے نمبر پر ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی سبزی و فروٹ منڈی سے 21 کروڑ 52 لاکھ روپے کا ٹیکس جمع ہوا۔

پشاور کی سبزی اور فروٹ منڈی سے 10 کروڑ 46 لاکھ روپے جبکہ کوئٹہ کی سبزی منڈی سے 9 کروڑ 63 لاکھ روپے کا ٹیکس جمع ہوا ہے۔