• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی ٹیکس ادائیگی پر شہباز گل کی وضاحت

وزیراعظم عمران خان کی ٹیکس ادائیگی سے متعلق وضاحتی بیان سامنے آگیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے وضاحتی بیان میں کہا کہ وزیراعظم ریگولر ٹیکس دہندہ اور فائلر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بننے سے پہلے عمران خان کی مستقل اور متعین آمدن نہیں تھی۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ عمران خان کی آمدن مختلف ہونے کا انحصار ان کی ہونے والی آمدن پر ہوتا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان کی اگر 3سال کی ادا شدہ ٹیکس رقم اکھٹی کرلی جائے تو یہ 99 لاکھ 22ہزار 53 روپے بنتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ملکیت اور اثاثے دولت ٹیکس اسٹیٹمنٹ میں فائل کیے جاتے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے اثاثوں کے گوشوارے پبلک ڈاکومنٹس ہیں، جو قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر سپریم کورٹ عمران خان کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کرچکی اور انہیں صادق اور امین قرار دے چکی ہے۔

تازہ ترین