بلوچستان: کورونا کے دو کیسز سامنے آنے پر اسکول بند کردیا جائے، چیف سیکریٹری

September 19, 2020

چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس تعلیمی ادارے میں دو یا دو سے زائد کورونا کیسز سامنے آئے تو اسے بند کردیا جائے گا۔

چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سیکرٹری کالجز محمد ہاشم غلزئی، سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن شیر خان بازئی اور محکمہ صحت کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ صحت کے حکام نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد سامنے آنے والے کورونا کیسز کی شرح سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس تعلیمی ادارے میں دو یا دو سے زائد کورونا کیسز سامنے آئے تو اسے بند کردیا جائے گا۔

اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ صوبے میں پرائمری اور مڈل اسکولز کھولنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ این سی او سی میٹنگ میں کیا جائے گا۔