سہیل احمد کے لئے دعائے صحت کی اپیل

September 20, 2020

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے شعبہ ایڈمن کے جوائنٹ انچارج سہیل احمد کے ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں زخمی ہونے پرگہری تشویش کا اظہارکیا ہے،رابطہ کمیٹی نے عوام و کارکنان سے سہیل احمد کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل اور دعاکی کہ اللہ تعالی سہیل احمد کو جلد و مکمل صحت یاب کرے۔