حیدر علی بہت باصلاحیت،روہت شرما سے موازنہ قبل از وقت ہے،اعجا زا حمد

September 20, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی انڈر19 کرکٹ ٹيم کے ہيڈ کوچ اعجاز احمد نے کہا ہے کہ وہ حيدرعلی کی کاميابيوں اور کار کردگی پر خوش ہيں۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اعجازاحمد نے کہا کہ ان کا روہت شرما سے مقابلہ کرنا قبل ازوقت ہے،حيدرعلی نےانڈر19 ورلڈ کپ،پاکستان سپر لیگ اوراب قومی کرکٹ ٹيم ميں بھی پرفارم کيا ہے، وہ اچھا بيٹسمين ہے،اعجاز احمد نے کہا کہ انڈر19 کرکٹرز کے ٹرائلز کو خوش آئند قرارديا۔ہیڈ کوچ انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے کہا کہ پاکستان میں نچلی سطح پر بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔ انڈر19کھلاڑی قاسم اکرم بھی مستقبل میں پاکستان کھیلے گاجبکہ عاقب جاوید،عامرخان،روحیل نذیربھی جونئیر ٹیم سے اوپر جائیں گے۔